سندھ اپنا بلاگ پر خوش آمدید

سندھ اپنا بلاگ پر خوش آمدید

تمام حمد اس اللہ کیلئے ہے , جس کی روح تک بولنے والوں کی رسائی نہیں , جس کی نعمتوں کو گننے والے گن نہیں سکتے. نہ عقل و فہم کی گہرائیاں اس کی تہ تک پہنچ سکتی ہیں . اس کے کمالِ ذات کی کوئی حد معین نہیں ، اس نے مخلوقات کو اپنی قدرت سے پیدا کیا, اپنی رحمت سے ہواؤں کو چلایا, تھرتھراتی ہوئی زمین پر پہاڑوں کی میخیں گاڑیں۔ کمالِ معرفت اس کی تصدیق ہے, کمالِ تصدیق توحید ہے. لہذا جس نے ذاتِ الٰہی کے علاوہ صفات مانی، اس نے ذات کا ایک دوسرا ساتھی مان لیا اور جس نے اس کی ذات کا کوئی اور ساتھی مانا. اس نے دوئی پیدا کی, اس نے اس کے لئے جز بنا ڈالا ۔وہ موجود ہے. مگر عد م سے وجود میں نہیں آیا. وہ ہر شے کے ساتھ ہے , نہ جسمانی اتصال کی طرح , وہ ہر چیز سے علٰیحدہ ہے, نہ جسمانی دُوری کے طور پر, وہ فاعل ہے, لیکن حرکات و آلات کا محتاج نہیں , وہ اس وقت بھی دیکھنے والا تھا جب کہ مخلوقات میں کوئی چیز دکھائی دینے والی نہ تھی. وہ یگانہ ہے . اس لئے کہ اس کا کوئی ساتھی نہیں ہے کہ جس سے وہ مانوس ہو اور اسے کھو کر پریشان ہوجائے. ۔۔۔ (نہج البلاغہ)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں